بھارتی لیفٹیننٹ جنرل ایس موہن کاپاکستان کےامن دستےکی پیشہ وارانہ مہارت کااعتراف

تشکر نیوز: جنوبی سوڈان میں تعینات بھارتی لیفٹیننٹ جنرل ایس موہن نےآرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھ کر پاکستان کے امن دستے کی پیشہ وارانہ مہارتوں خا اعتراف کیاہے ۔

نیو کراچی میں غیر قانونی تعمیرات، سابقہ ہیڈ محرر معطل

تفصیلات کے مطابق بھارتی جنرل نے پاکستانی امن فوجیوں کی پیشہ وارانہ مہارت ، لگن اور غیر متزلزل عزم کو سراہا ، خط میں انہوں نے بریگیڈیئر شفقت اقبال اور لیفٹیننٹ کرنل شہباز اسلم کے کردار کی خصوصی تعریف کی ۔

 

 

بھارتی جنرل ایس موہن نے خط میں کہا کہ جنوبی سوڈان میں پاکستانی دستے نے شہریوں کیلئے پیچیدہ اور چیلنجنگ آپریشنل ماحول میں مشکل کام کیے،پاکستانی دستوں نےجنوبی سوڈان میں شہریوں کا تحفظ یقینی بنانےکیلئےدن رات کام کیا،پاکستانی دستے نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈھائی لاکھ بے گھر افراد کی حفاظت کی۔ بھارتی فورس کمانڈرکاخط بین الاقوامی امن کی کوششوں میں پاکستانی فوج کی ساکھ کا ثبوت ہے۔

60 / 100

One thought on “بھارتی لیفٹیننٹ جنرل ایس موہن کاپاکستان کےامن دستےکی پیشہ وارانہ مہارت کااعتراف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!