ویب ڈیسک،
قائم مقام چیف جسٹس کی سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کو ہدایت جاری
سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی لیول پلئنگ فیلڈ والی درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
قائم مقام چیف جسٹس نےسپریم کورٹ کےرجسٹرارآفس کو ہدایت جاری کردیں،پی ٹی آئی کےوکیل نیاز اللہ نیازی نےسائفر کیس کی سماعت کے دوران معاملہ اٹھایا۔
گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرخان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی تھی،درخواست میں وفاق،الیکشن کمیشن اور چاروں صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ،درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ تحریک انصاف کے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھینےجا رہے ہیں،تحریک انصاف کے امیدواروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، تحریک انصاف کو انتخابات میں حصہ لینے کا مساوی حق دیا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ اورشفاف انتخابات کیلئےفریقین کو ہدایات جاری کرے،فریقین کو تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں کو ہراساں کرنے سے بھی روکا جائے۔