ویب ڈیسک،
انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ٹام کرن پر امپائر کی ہدایت کی خلاف ورزی پر بگ بیش لیگ کے 4 میچ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی۔
ٹام کرن نے بگ بیش لیگ کے دوران نامناسب رویہ اپنایا اور اس دوران انہوں نے میچ سے قبل وکٹ پر نہ دوڑنے کی ہدایت کو نظر انداز کیا۔
میچ کے دوران فورتھ امپائر نے ٹام کرن کو وکٹ پر نہ دوڑنے کی تنبیہ کی لیکن جب ٹام کرن دوسری مرتبہ ایسا ہی کرنے لگے تو امپائر نے راہ میں کھڑے ہو کر انہیں روکا جس پر وہ امپائر کی طرف دوڑتے چلے گئے اور پھر امپائر کے برابر میں سے ہوتے ہوئے پچ سے باہر نکل گئے۔
کرکٹر کے اس رویے پر امپائر کی جانب سے غصے کا اظہار کیا گیا تو کرکٹر نے نامناسب رویہ اختیار کیا جس پر ایکشن لیتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا نے ان کے بگ بیش لیگ کے 4 میچز پر پابندی عائد کردی۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ 11 دسمبر کو بگ بیش میں سڈنی سکسرز اور ہوبارٹ ہریکنز کے درمیان ہونے والے میچ سے قبل وقت پیش آیا تھا۔