تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
ملتان: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا۔
ہائیکورٹ ملتان بینچ میں دائر کی جانے والی درخواست میں الیکشن کمیشن، حکومت پنجاب، آئی جی، آر اوز، سی پی او اور ڈی سی ملتان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے جب کہ اس میں شاہ محمود، زین قریشی اور مہربانو قریشی کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ ضلعی انتظامیہ اورپولیس کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے، حلقہ این اے 148 ملتان اور این اے 150 کیلئے الیکشن پراسیس میں تحفظ فراہم کیاجائے،کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کیلئے کسی قسم کی رکاوٹیں پیدا نہ کی جائیں۔
درخواست میں کاغذات نامزدگی جمع اور پولنگ تک تمام مراحل میں مکمل تحفظ اور آزادی فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔