تشکر نیوز: آئی ایس پی آر کے مطابق، نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں پاک انڈونیشیا کے درمیان ‘ایلانگ اسٹرائیک ٹو’ نامی مشترکہ فوجی تربیتی مشقیں منعقد کی گئیں۔ یہ مشق انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان دوسری تھی اور ایک ہفتے تک جاری رہی، جس کا آغاز 8 ستمبر 2024 کو ہوا۔
عید میلاد النبیﷺ پر واٹر کارپوریشن کی مبارکباد، سیرت پر عمل کی اپیل
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشق کے دوران فوجی اہلکاروں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا، اور اس کا مقصد دونوں افواج کے تجربے اور تربیتی طریقہ کار کا اشتراک تھا۔ اختتامی تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ 17 ڈویژن مہمان خصوصی تھے، جبکہ انڈونیشین دفاعی اتاشی کرنل بوڈی ویرمین بھی موجود تھے۔