مددگار 15 ڈیفنس کی بروقت کارروائی، ڈکیتی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

تشکرنیوز: ڈی آئی جی مددگار 15 عمران یعقوب نے ڈیفنس یونٹ کے پولیس اہلکاروں کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور انہیں شاباش دی۔ 15 ستمبر 2024 کو شہری جواد حسین نے مددگار 15 پر اطلاع دی کہ اختر کالونی کے قریب مسلح ڈاکو ان کا موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے اور فوری مدد کی ضرورت ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانی

مددگار 15 ڈیفنس یونٹ کے پی سی مبشر نے موقع پر پہنچ کر جواد حسین سے ملاقات کی، جس نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ان سے موبائل فون اور نقدی چھینی ہے، جبکہ موبائل فون کی لوکیشن بھی ٹریک ہو رہی ہے۔ پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کالر کے ہمراہ دی گئی لوکیشن پر پہنچنے کے بعد ایک کارخانے میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، تاہم ایک مسلح ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

 

 

گرفتار ملزمان سے 4 موبائل فون اور 19 ہزار 60 روپے برآمد ہوئے، جبکہ ملزمان اور برآمد شدہ سامان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا۔

51 / 100

One thought on “مددگار 15 ڈیفنس کی بروقت کارروائی، ڈکیتی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!