وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی

تشکرنیوز: وزیراعظم نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی منظوری دیتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کی کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 15 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔

کراچی: پلاٹ نمبر B-202، بلاک-3 پر غیر قانونی تعمیرات ہٹادی گئیں، حکام کی فوری کارروائی

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، جس سے ملک بھر میں عوام کو فوری طور پر معاشی ریلیف ملے گا۔ اس فیصلے سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں کمی ہوگی بلکہ روزمرہ زندگی کے دیگر شعبوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

 

 

61 / 100

One thought on “وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!