تشکر نویز: حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایچ ڈی اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیراز کاکا کی ڈگری جعلی ثابت ہوئی ہے۔ مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، جامشورو نے تصدیق کی کہ شیراز کاکا کی ڈگری کا کوئی ریکارڈ یونیورسٹی میں موجود نہیں ہے۔ 2007 میں جعلی ڈگری کی بنیاد پر ملازمت حاصل کرنے والے شیراز کاکا گزشتہ سترہ سالوں سے مختلف اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔
علیگڑھ انسٹیٹیوٹ اور اسکل ڈیولپمنٹ کونسل کا تعاون، طلباء کے لیے عالمی مواقع کی نوید
اینٹی کرپشن حکام نے جعلی ڈگری کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ڈی جی ایچ ڈی اے کی جانب سے فوری طور پر شیراز کاکا کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔