کراچی میں شجرکاری مہم، ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کا نارتھ ناظم آباد میں پودا لگانے کا اقدام

کراچی: ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم نے آل پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے اشتراک سے جاری "Each One Plants One” شجرکاری مہم کے دوران بریلینٹ کیریئر گرامر اسکول نارتھ ناظم آباد میں پودا لگایا۔ اس موقع پر آل پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین سید طارق شاہ، وائس چیئرمین عتیق شمسی، صدر کراچی ریجن فرقان احمد، سابقہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی، اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

افغانستان میں حملہ: 14 افراد جاں بحق، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے اس موقع پر طلباء و طالبات سے شجرکاری کی اہمیت پر بات چیت کی اور مہم میں ان کی شرکت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہر شہری ایک پودا لگائے تو شہر میں ہریالی پھیل جائے گی۔ مزید برآں، انہوں نے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے اور شہر کو سرسبز و شاداب رکھنے کے لیے شجرکاری مہم کو مستقل جاری رکھنے پر زور دیا۔

تقریب میں طلبہ و طالبات نے شجرکاری کے موضوع پر تقاریر اور ٹیبلوز پیش کیے۔ چیئرمین سید طارق شاہ نے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ اس مہم کے تحت اب تک مختلف اسکولوں کے اطراف 6,000 پودے لگائے جا چکے ہیں، اور 10,000 پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم میں ہر طالب علم اپنے اسکول کے ارد گرد ایک پودا لگانے اور اس کی دیکھ بھال کا ذمہ دار ہوگا۔

 

 

58 / 100

One thought on “کراچی میں شجرکاری مہم، ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کا نارتھ ناظم آباد میں پودا لگانے کا اقدام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!