کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کامیاب کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں رینجرز (سندھ) اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تین اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان جنید، خرم اور احمد کو امیر ٹریڈرز، بارہ دری سیکشن 8 میں ایک دکان کو لوٹنے کی کوشش کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ کارروائی کے دوران ان کے قبضے سے تین پستول، ایمونیشن، تین موٹر سائیکلیں اور پانچ مسروقہ موبائل فون برآمد ہوئے۔

سڑکوں کی تباہی: حکام مسابقتی اور قابل رہائش شہر کراچی منصوبے نے مرتضی وہاب کے تحفظات نظر انداز کردیے

رینجرز اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو موقع پر ہی گرفتار کیا، جو کہ متعدد اسٹریٹ کرائمز میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان سمیت پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 

 

رینجرز کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسے مجرموں کی اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

62 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!