سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 64 ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس کی پہلے صدارتی مباحثے میں ایک دوسرے پر سخت تنقید

تشکر نیوز کے مطابق 10گرام سونےکی قیمت ایک ہزار 972 روپے بڑھی، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 26 ہزار337 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ 22 اگست 2024 کو ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت ریکارڈ 2 لاکھ 61 ہزار روپے پر پہنچ گئی تھی۔

10 گرام سونے کی نرخ 257 روپے بڑھ کر ریکارڈ 2 لاکھ 23 ہزار 765 روپے ہوگئی تھی۔

مہنگا سونا بہت سے خاندانوں کی خریداری کی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے، تاہم جنوری کے بعد قیمتوں میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ سرمایہ کاروں کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔

 

 

یکم جنوری کو 10 گرام اور فی تولہ قیمتیں بالترتیب ایک لاکھ 88 ہزار 357 اور 2 لاکھ 19 ہزار 700 روپے تھی اس کے مقابلے میں آج 10 گرام سونے کی قیمت میں اب تک 37 ہزار 980 روپے اور ایک تولہ کے نرخوں میں 44 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

55 / 100

One thought on “سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!