پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت سمیت متعدد گرفتار

تشکر نیوز: اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور ایڈووکیٹ شعیب شاہین کو گرفتار کر لیا ہے۔ تشکر نیوز کے مطابق، بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کیا گیا جبکہ شعیب شاہین کو ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔

چیئرمین محمد یوسف کا نیو کراچی ٹاؤن کو مسائل سے پاک بنانے کا عزم، عوامی سہولیات کی فراہمی جاری

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی اور ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستے بند کر کے مکمل سیل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے شیر افضل مروت کی گاڑی کو روک کر انہیں اور ان کے گارڈ کو بھی حراست میں لیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر ایک ساتھ باہر نکلنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کو پولیس نے روک کر گرفتار کر لیا۔

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے اس اقدام پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف قانونی کارروائی کا طریقہ موجود ہے، لیکن پی ٹی آئی قیادت کو گرفتار کرنا جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

 

 

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی نے سنگجانی مویشی منڈی میں جلسے کا انعقاد کیا تھا، جس میں این او سی کی خلاف ورزی پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور آنسو گیس کا استعمال کیا، جس کے دوران کچھ افراد زخمی بھی ہوئے۔

61 / 100

One thought on “پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت سمیت متعدد گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!