ابراہیم حیدری ٹاؤن کے لیبر اسکوائر میں گندگی اور گٹر کے پانی کا مسئلہ، انتظامیہ اور نمائندگان کی غفلت کا شکار

ابراہیم حیدری ٹاؤن کی یوسی مجید کالونی کے وارڈ 1 لیبر اسکوائر کو انتظامیہ کی غفلت کا سامنا ہے۔ ایک جانب ورکرز ویلفیئر بورڈ انتظامیہ اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے ہٹ چکی ہے، تو دوسری طرف بلدیاتی نمائندے بھی لیبر اسکوائر کو نظرانداز کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں خاص طور پر نئے 600 فلیٹس گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

شہداء جنگ ستمبر 1965ء کو خراج عقیدت

انتظامیہ کی عدم توجہی اور فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کے باعث لیبر اسکوائر کی سڑکیں، گلیاں اور پارکس گٹر کے گندے پانی سے بھر چکے ہیں۔ بند گٹروں سے ابلتا پانی نہ صرف گزرنے میں مشکلات پیدا کر رہا ہے بلکہ تعفن اور مچھروں کی افزائش سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

 

 

علاقے کے مکینوں نے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد سے لیبر اسکوائر میں صفائی کی خراب صورتحال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

62 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!