آئیوری کوسٹ: ٹینکر اور بس میں تصادم، 13 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

شمالی آئیوری کوسٹ میں ایک ٹینکر ٹرک اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہلک حادثات کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم پولیس سیکورس نے کہا کہ مسافروں کو لے جانے والی ایک بس اور مخالف لین پر پیٹرول سے بھرے ٹرک میں ٹکر ہوگئی جہاں بنا انڈیکیٹر والے کھڑے مال بردار ٹرک نے سڑک کی چوڑائی کو تنگ کر دیا تھا۔

پاکستان معاشی تباہی کے گہرے گڑھے میں گر رہا ہے، عاطف میاں

گاڑیاں شمالی آئیوری کوسٹ کے دو بڑے شہروں بواکے اور کورہوگو کے درمیان ہائی وے پر ٹکرا گئیں۔

پولیس سیکورس نے لکھا کہ بس اور ٹینکر کے درمیان تصادم سے خوفناک شدت کی آگ بھڑک اٹھی اور آگ کے شعلوں سے 13 لاشیں جل گئیں۔

آئیورین پریس ایجنسی (اے آئی پی) نے ہلاکتوں کی تصدیق کی جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والوں میں 19 زخمی بچے بھی شامل ہیں جنہیں قریبی شہروں کاٹیولا اور نیاکارا کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

 

 

واضح رہے کہ آئیوری کوسٹ میں کئی سڑکوں اور کاروں کی خراب حالت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کی وجہ سے جان لیوا حادثات اکثر ہوتے رہتے ہیں۔

62 / 100

One thought on “آئیوری کوسٹ: ٹینکر اور بس میں تصادم، 13 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!