خیبرپختونخوا: مہمند میں فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ ناکام، چار دہشتگرد ہلاک

تشکر نیوز: خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں کا خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 ستمبر کی صبح چار دہشتگردوں نے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بھرپور ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔ چاروں خودکش بمباروں کو ہلاک کر دیا گیا اور کسی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

نواب شاہ: شالیمار ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، تمام مسافر محفوظ

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستانی فورسز کا عزم مضبوط ہے۔

دوسری جانب، بلوچستان کے ضلع پشین میں انسداد دہشتگردی فورس (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ کارروائی پشین کے سرخاب مہاجر کیمپ میں کی گئی، جہاں فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں تمام دہشتگرد مارے گئے۔

 

 

وزیراعظم شہباز شریف نے فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹر پر حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، اور پوری قوم ان کی بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور یہ جنگ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔

55 / 100

One thought on “خیبرپختونخوا: مہمند میں فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ ناکام، چار دہشتگرد ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!