تشکر نیوز: نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ اس نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے جرائم پیشہ افراد کے لیے ملک کی سرحدیں کھول دیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا امکان، لیوی بڑھنے سے کمی محدود ہوسکتی ہے
لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک کے مفادات کو نقصان پہنچانے کے لیے ہر ممکن حربہ استعمال کیا اور پاکستان کے اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض پروگرام کے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کیں، جس سے ملکی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوئے۔
اسحٰق ڈار نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومت کے ایک وزیر کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی وجہ سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کو یورپی ممالک میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ایئرلائن جلد بحال ہو جائے گی۔
انہوں نے زور دیا کہ سابق حکومت کے فیصلوں نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا، اور اب اس کا ازالہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔