تشکر نیوز: 1965 کی جنگ کے دوران 6 ستمبر کی شام پاک فضائیہ نے بھارتی ایئر بیس پٹھانکوٹ پر ایک فیصلہ کن حملہ کیا۔ پاک فضائیہ کے سکواڈرن نمبر 19 نے اس حملے میں محض 23 منٹ کے اندر بھارتی فضائیہ کے سکواڈرن نمبر 23 کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن پر صدر مملکت آصف زرداری نے وزیر داخلہ سندھ کو طلب کرلیا
پشاور ایئر بیس سے 257 کلومیٹر دور پٹھانکوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنانا ایک بہت بڑا چیلنج تھا، لیکن پاک فضائیہ نے شام ساڑھے پانچ بجے حملہ شروع کیا اور چھ بجے تک پٹھانکوٹ ایئر بیس راکھ کا ڈھیر بن چکی تھی۔ اس تاریخی حملے میں پاک فضائیہ نے رن وے پر موجود 7 مگ 21 سمیت 13 بھارتی جنگی جہاز تباہ کر دیے، اور بھارتی ایئر بیس کو پوری جنگ کے دوران ناکارہ بنا دیا۔
بھارتی ایئر مارشل راگھوندرن نے پاک فضائیہ کی برق رفتار کارروائی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے پائلٹ جہاز اڑانے کی بجائے فضائی حملے سے بچنے کے لیے چھپتے رہے۔”