شکست پر بہت مایوسی ہوئی، فٹنس کا معیار بہتر کرنے کی ضرورت ہے، شان مسعود

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہوم سیریز میں شکست پر بہت مایوسی ہوئی، ہم نے دو بہترین مواقع ضائع کردیے اور خاص طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں ہمیں اپنی مینٹل اور فزیکل فٹنس کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

بنگلہ دیش کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں 0-2 کی تاریخی شکست کے بعد بات کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ ہم نے آسٹریلیا میں شکست سے سبق نہیں سیکھا، ہمارا خیال تھا کہ ہم آسٹریلیا میں اچھا کھیل رہے تھے مگر جیت نہیں پارہے تھے تاہم ہوم سیریز میں بھی ہم سے بہت سی غطلیاں ہوئیں جس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

شادی سے قبل لڑکی کے ساتھ پولیس نے پکڑ لیا تھا، یاسر نواز

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہوم سیریز کے لیے 10 ماہ تک انتظار کیا اور ہمارے پاس دونوں ٹیسٹ میچز میں بنگلہ دیش کو آؤٹ کرنے کے مواقع تھے، خاص طور پر دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 26 پر 6 آؤٹ ہونے کے بعد ہمارے پاس نادر موقع تھا لیکن ہم اس کا فائدہ نہیں اٹھاسکے اور انہیں میچ میں واپس آنے کا موقع دیا۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹیسٹ کرکٹ میں مینٹل اور فزیکل فٹنس کی ضرورت ہے اور خاص طور پر بیٹرز اور باؤلرز کو پانچوں دن تک فٹ رہنا ضروری ہے، ہم نے پچھلا ٹیسٹ کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے 4 فاسٹ باؤلرز کے ساتھ کھیلا لیکن اس میچ میں ہم نے 3 فاسٹ اور ایک اسپنر کو میدان میں اتارا لیکن دونوں اننگز میں ہم ایک فاسٹ باؤلر سے محروم رہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی اننگز میں صائم ایوب اور میں نے ملکر اچھی شراکت قائم کی، اس کے علاوہ بھی چھوٹی پارٹنرشپ بنی لیکن بدقسمتی سے کوئی بھی لٹن داس کی طرح بڑا اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 274 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد مجھے لگا یہ اسکور بہت ہے اور پھر 26 پر 6 آؤٹ کرنے کے بعد ہمیں مزید صرف ایک وکٹ کی ضرورت تھی جس سے ہم شاید یہ میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی پوزیشن میں آجاتے لیکن ایسا نہیں ہوا۔

 

 

شان مسعود نے دعویٰ کیا کہ ہم اس وقت درست سمت میں جارہے ہیں اور تواتر کے ساتھ کھلاڑیوں کو مواقع دے رہے ہیں، ٹیم سلیکشن میں بھی مستقل مزاجی کے ساتھ جارہے ہیں، البتہ شاہین اور نسیم شاہ تینوں فارمیٹ کے کھلاڑی ہیں اس لیے ہر میچ میں ان سے توقع نہیں کی جاسکتی تاہم ہم نے جیسی پرفارمنس دینی تھی ویسی نہیں دے سکے۔

55 / 100

One thought on “شکست پر بہت مایوسی ہوئی، فٹنس کا معیار بہتر کرنے کی ضرورت ہے، شان مسعود

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!