سمندری طوفان ‘اسنی’ کا کراچی سے فاصلہ بڑھ گیا

تشکر نیوز: مشرقی بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان ‘اسنی’ کراچی سے دور ہوتا جا رہا ہے اور اس وقت کراچی کے جنوب مغرب میں تقریباً 200 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

Another Cyclone Alert! Is Karachi Facing Danger Again?

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ چھٹے الرٹ کے مطابق، گزشتہ 9 گھنٹوں کے دوران طوفان کا رخ مغرب کی جانب ہوا ہے، اور یہ کراچی سے 200 کلومیٹر، اورماڑہ سے 220 کلومیٹر، اور گوادر سے 380 کلومیٹر دور موجود ہے۔ طوفان کے مزید مغرب-جنوب مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

طوفان کے زیر اثر کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے اور بارشوں کا امکان ہے۔ 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں طوفانی حالات پیدا کر سکتی ہیں۔ کراچی، بدین، ٹھٹہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، مٹیاری، جامشورو، اور دادو میں آج تیز بارشیں متوقع ہیں، جبکہ بلوچستان کے اضلاع حب، لسبیلہ، آواران، کیچ، اور گوادر میں کل رات تک موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں سے مکران کے ساحلی علاقوں میں نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔ سمندری حالات بھی خراب رہنے کی توقع ہے، اور ماہی گیروں کو آج تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

 

55 / 100

One thought on “سمندری طوفان ‘اسنی’ کا کراچی سے فاصلہ بڑھ گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!