تشکر نیوز: شہر میں بارشوں کے پہلے ہی اسپیل کے دوران کراچی کی سڑکیں زیرآب آگئیں۔ لیاقت آباد، کشمیر روڈ، حسین آباد، نیو کراچی، اور نارتھ ناظم آباد میں سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں۔ ایم اے جناح روڈ کے حال ہی میں تعمیر کردہ حصے بھی بارش کی پانی میں ڈوب گئے، جس سے حکومتی کارکردگی پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔
سندھ: سرکاری اسکولوں کے غیر حاضر ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ
این ڈی ایم اے نے بارشوں کے نئے طاقتور سسٹم کے بارے میں پیشگی خطرے کی گھنٹی بجائی تھی، لیکن انتظامیہ کی جانب سے نکاسی آب کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث سڑکیں بارش کے پہلے اسپیل میں ہی ڈوب گئیں۔ شہر میں آئندہ چند روز تک تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، مگر برساتی پانی کی نکاسی اور نالوں کی صفائی کے انتظامات کہیں بھی نظر نہیں آتے۔
یہ صورتحال شہر کی اہم شاہراہوں کی حالت زار کو عیاں کرتی ہے اور عوامی شکایات کو بڑھا رہی ہے۔ ایم اے جناح روڈ کے حال ہی میں تعمیر شدہ حصے پر جمع ہونے والے پانی نے حکومتی منصوبوں کی ناکامی کو واضح کر دیا ہے، اور شہریوں کے لیے مسائل کی نئی لہر کو جنم دیا ہے۔