رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطحی اجلاس، چہلم کی سیکیورٹی اور امن و امان کے اقدامات کا جائزہ

ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں کراچی کی امن و امان کی صورتحال اور چہلم کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، جوائنٹ ڈی جی آئی بی، مختلف ڈی آئی جیز (سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، ایسٹ، ویسٹ، ساؤتھ، سی آئی اے، ٹریفک) اور پولیس، رینجرز، حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی، جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے ڈی آئی جیز سکھر اور حیدرآباد بھی شریک ہوئے۔

شاہ لطیف پولیس کی کارروائی: گٹکا ماوا تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپہ، بڑی مقدار میں مواد برآمد

 

 

اجلاس میں چہلم کے جلوسوں کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ رینجرز اور پولیس مشترکہ فلیگ مارچ اور اسنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنائیں گے، اور مجالس اور جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں زور دیا گیا کہ صوبائی حکومت کے احکامات اور ضابطہ اخلاق کی سختی سے پاسداری کی جائے گی، اور خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

 

ڈی جی رینجرز (سندھ) نے چہلم کے دوران امن و امان کے قیام میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کی تعریف کی۔

50 / 100

One thought on “رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطحی اجلاس، چہلم کی سیکیورٹی اور امن و امان کے اقدامات کا جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!