تشکر نیوز: ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی سائوتھ ٹیم نے انسپکٹر انور عباسی کی قیادت میں کراچی کے ڈیفنس علاقے میں این ایم سی اسپتال کے قریب ایک کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش طاہر خان ولد سعید محمد خان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی 5720 گرام چرس برآمد کی گئی۔
پاکستان کوسٹ گارڈز کی منشیات اور ممنوعہ اشیاء کے تلف کی تقریب، 65,000 کلو گرام سے زائد اشیاء جلادی گئیں
ملزم طاہر خان کے خلاف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور مزید کارروائی جاری ہے۔