عمرہ زائرین کی ہوٹل بکنگ اور اخراجات میں حوالہ ہنڈی کا انکشاف، ملزم گرفتار، بھاری رقم برآمد

تشکر نیوز:  عمرہ زائرین کے ہوٹل، ٹرانسپورٹ اور دیگر اخراجات کی ادائیگیاں غیر قانونی طور پر حوالہ ہنڈی کے ذریعے کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے ڈی جی احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایت پر گرومندر کے علاقے میں واقع جنیدی نامی ٹریول ایجنسی کے دفتر پر چھاپہ مارا، جہاں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم عبدالجبار کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی ڈیفنس کراچی میں کامیاب کارروائی، منشیات فروش گرفتار، 5720 گرام چرس برآمد

ترجمان کے مطابق، ملزم عبدالجبار ٹریول ایجنسی کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث تھا۔ وہ عمرہ زائرین کی ہوٹل بکنگ، ٹرانسپورٹ اور دیگر اخراجات کی ادائیگیاں بھی غیر قانونی طور پر حوالہ ہنڈی کے ذریعے کرتا تھا۔

خفیہ اطلاع پر کی گئی اس کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 63 لاکھ 80 ہزار سے زائد پاکستانی روپے، 6355 امریکی ڈالر، اور 176250 عراقی دینار برآمد کیے گئے۔ مزید تفتیش کے دوران ملزم کے موبائل فون سے سعودی عرب رقوم منتقل کرنے کے پیغامات بھی برآمد ہوئے۔

 

 

ملزم عبدالجبار حکام کو برآمد ہونے والی کرنسی اور حوالہ ہنڈی کے ذریعے کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں مطمئن نہ کر سکا۔ حوالہ ہنڈی کے ذریعے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا جا رہا تھا، جس پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

58 / 100

One thought on “عمرہ زائرین کی ہوٹل بکنگ اور اخراجات میں حوالہ ہنڈی کا انکشاف، ملزم گرفتار، بھاری رقم برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!