قومی فاسٹ باؤلر عامر جمال کو بنگلہ دیش سیریز میں ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے۔
فاسٹ باؤلر کو مشروط طور فٹنس کلیئرنس کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، انہیں فٹنس کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور بھیج دیا گیا ہے۔
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس کا ٹرائل روکنے کی درخواست پر سماعت جاری
عامر جمال رواں سال کاؤنٹی کرکٹ کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے تاہم اب وہ صحتیابی کی جانب گامزن ہیں۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست کو راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستانی اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (وائس کپتان)، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان، (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
بنگلہ دیشی اسکواڈ میں نجم الحسین شانتو(کپتان)، محمودالحسن جوئے، ذاکر حسن، شادمان اسلام، مومن الحق، مشفیق الرحیم، شکیب الحسن، لٹن داس، مہدی حسن میراز، تیج الاسلام، نعیم الحسن، ناہید رانا، شریف الاسلام، حسن محمود، تسکین احمد اور سید خالد احمد شامل ہیں۔