ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے گزشتہ سات ماہ کے دوران مختلف ممالک سے سنگین جرائم میں مطلوب 73 ملزمان کو گرفتار کیا۔ یہ ملزمان قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغواء اور کرپشن جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ ان کی گرفتاری کے لیے انٹرپول نے ریڈ نوٹس جاری کیے تھے۔
گورنر سندھ کا پنجاب کی طرز پر بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کو مطلوب 69، نیب کو مطلوب 2، جبکہ ایف آئی اے اور خیبر پختونخوا پولیس کو مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شدگان میں سے 39 ملزمان یو اے ای، 21 سعودی عرب، 6 عمان، 2 سپین، 2 ملائشیا، جبکہ کویت، بحرین اور آذربائیجان سے مجموعی طور پر 3 ملزمان شامل ہیں۔
ایف آئی اے امیگریشن نے گرفتار ملزمان کو ایئرپورٹس پر متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کیا۔ این سی بی انٹرپول نے گزشتہ 7 ماہ کے دوران ملزمان کی گرفتاری کے لیے 98 ریڈ نوٹسز اور 2 ییلونوٹسسز جاری کیے تھے، جن میں سے 90 ریڈ نوٹسز پنجاب پولیس کو مطلوب ملزمان کے لیے جاری کیے گئے تھے جبکہ نیب کو مطلوب ملزمان کے لیے 3 نوٹسز جاری کیے گئے۔