کراچی: فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، ایک متاثرہ شخص ہسپتال منتقل

کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ ایریا میں پلاسٹک بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا جبکہ دھویں سے متاثرہ ایک شخص کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

سڑک کنارے ملنے والی خاتون غیر ملکی نہیں، اسلام آباد پولیس

چیف فائربریگیڈ نے بتایا کہ سائٹ ایریا کی پلاسٹک فیکٹری میں لگنےوالےآگ پر قابوپالیاگیا ہے اور وہاں کولنگ کا عمل جاری ہے، ساڑھے تین گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا ہے۔

قبل ازیں سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 نے بتایا تھا کہ کال موصول ہوتے ہی ابتدائی طور پر 2 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقعہ روانہ کی گئیں، تاہم آگ شدید ہونے پر مزید 7 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بمعہ ریسکیو اہلکار و ریسکیو خواتین اہلکار بھی پہنچ کر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہوگئیں۔

مزید کہنا تھا کہ آگ نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اس وجہ سے آگ بجھانے میں کچھ وقت لگے گا۔

ترجمان ریسکیو 1122 سندھ حسان الحسیب کے مطابق ریسکیو 1122 اہلکاروں کے ہمراہ خواتین اہلکار بھی ریسکیو آپریشن میں مصروف رہیں، ان کے ہمراہ ریسکیو 1122 سندھ کی ایمبولینس بمعہ طبی ماہرین بھی موقع پر موجود تھے۔

مزید کہنا تھا کہ فیکٹری میں موجود کاریگروں کو ریسکیو 1122 سندھ کے اہلکاروں کی جانب سے ریسکیو آپریشن کے بعد باہر نکال لیا گیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 نے کہا کہ آگ پر قابو پانے کے بعد ہی ریسکیو سرچنگ و کولنگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔

 

 

دریں اثنا، آتشزدگی کے واقعے میں دھویں کے سبب ایک متاثرہ شخص کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

55 / 100

One thought on “کراچی: فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، ایک متاثرہ شخص ہسپتال منتقل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!