...

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں طوفانی بارشوں سے 10 افراد ہلاک

ویب ڈیسک،

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں طوفانی بارشیں جاری ہیں جس دوران پیش آنے والے حادثات میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 2 دنوں سے ریاست کے جنوبی اضلاع میں شدید بارشیں ریکارڈ کی جارہی ہیں جس کے سبب نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔

تامل ناڈو حکام کا کہنا ہےکہ ضلع ترونل ویلی اور دیگر اضلاع میں بارش کے دوران دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات بھی پیش آئے۔

حکام کے مطابق ضلع توتیکورن کے علاقے کیالپٹنم میں گزشتہ 2 دنوں میں 1186 ملی میٹر بارش ہوئی اور تروچندر میں 921 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ ضلع توتیکورن میں بہت سے مقامات ندی کے کنارے واقع میں گاؤں سیلاب کی وجہ سے متاثر ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ سیلاب اور ہنگامی صورتحال سے عوام کو ریسکیو کرنے میں بحریہ، فضائیہ، نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس سمیت دیگر ریاستی اداروں کے تقریباً ایک ہزار 343 اہلکاروں نے حصہ لیا، اہلکاروں نے 160 ریلیف کیمپوں میں 17 ہزار کے قریب لوگوں کو پناہ فراہم کی۔

 

 

بھارتی میڈیا کےمطابق بارش کے سبب موبائل نیٹ ورک سروس معطل ہونے کی وجہ سے ریسکیو کے کاموں میں دشواریاں پیش آئیں جس کیلئے انتظامیہ کی جانب سے 200 کے قریب وائر لیس ٹیلی فون استعمال کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.