کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر پاکستان رینجرز (سندھ) کی سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

تشکر نیوز: پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان رینجرز (سندھ) نے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کرتے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بھاری نفری کے ساتھ گشت کا اہتمام کیا۔ اس گشت میں رینجرز اینٹی ٹیرارسٹ اسکواڈ اور ہیوی بائیک اسکواڈ بھی شامل تھے، جو شہر کے مختلف حساس مقامات پر تعینات کیے گئے۔

ضلع وسطی میں 77 ویں یوم آزادی کی تقریب: آزادی قربانی اور جدوجہد کا ثمر، ڈپٹی کمشنر فواد غفار سومرو کا خطاب

رینجرز کی بھاری نفری نے مزار قائد، شاہراہ فیصل، طارق روڈ، ایم اے جناح روڈ، اللہ والا چورنگی، نرسری، بلوچ کالونی پل، کارساز، ڈرگ روڈ، ناتھا خان روڈ، اسٹار گیٹ، ایئر پورٹ روڈ، شاہین کمپلیکس چورنگی، ضیاء الدین احمد روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، اور ملحقہ علاقوں میں گشت کیا۔

عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے رینجرز نے شہر کی اہم مارکیٹوں، شاپنگ مالز، پارکس، اور شاہراہوں پر اسنیپ چیکنگ، موبائل پٹرولنگ، اور موٹر سائیکل گشت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر آنے جانے والی مشتبہ گاڑیوں اور افراد کی سخت چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔

 

 

یہ سیکیورٹی اقدامات شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں تاکہ لوگ جشن آزادی کو بغیر کسی خوف و خطر کے منا سکیں۔

56 / 100

One thought on “کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر پاکستان رینجرز (سندھ) کی سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!