سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے یلو لائن (بی آر ٹی) کی تعمیر کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دیں

تشکر نیوز:  سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کی تعمیراتی رفتار کو تیز کرنے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے اس منصوبے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو، عالمی بینک کے نمائندے لنکن فلور، بین الاقوامی کنسلٹنٹس اور دیگر شریک ہوئے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا پولیس کلنگ کے حوالے سے اہم اجلاس

اجلاس میں ییلو لائن بی آر ٹی کے تعمیراتی کام پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بی آر ٹی ڈپو پر کام شروع کرنے اور جام صادق پل کے جاری تعمیراتی کام سمیت مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرجیل انعام میمن نے منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کام کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

وزیر نے تمام متعلقہ فریقین کو ہدایت دی کہ وہ تاخیر کا باعث بننے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے تندہی سے کام کریں۔ عالمی بینک نے منصوبے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ییلو لائن منصوبے کی ڈیڈ لائن کو پورا کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اجتماعی کوششیں کرنی ہوں گی۔

شرجیل انعام میمن نے اس بات پر زور دیا کہ یلو لائن بی آر ٹی کراچی کے شہریوں کے لیے ایک اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، اور حکومت سندھ کی مکمل توجہ اس کی جلد تکمیل پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نقل و حمل کا ایک قابل اعتماد اور موثر ذریعہ بنے گا، شہریوں کے روزمرہ کے سفر میں آسانیاں پیدا کرے گا، اور کراچی کی مصروف سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرے گا۔ اس کے علاوہ، یلو لائن بی آر ٹی مقامی کاروبار کو فروغ دے گی اور کراچی کی اقتصادی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

 

 

#یلو_لائن #بی_آر_ٹی #شرجیل_انعام_میمن #کراچی #ٹرانسپورٹ

62 / 100

One thought on “سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے یلو لائن (بی آر ٹی) کی تعمیر کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!