تشکر نیوز: کراچی میں محکمہ تعلیم سندھ میں 6,340 گھوسٹ اساتذہ کے انکشاف کے بعد ڈی جی مانیٹرنگ نے ان ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کی سمری سیکرٹری تعلیم سندھ کو ارسال کر دی ہے۔ سمری میں بتایا گیا ہے کہ یہ ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں، جن میں سے کچھ تو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی مراعات حاصل کر رہے ہیں۔
جو شریعت اور آئین کو نہیں مانتے ہم انہیں پاکستانی نہیں مانتے، آرمی چیف
شمالی وزیرستان میں بھی سیکڑوں گھوسٹ اساتذہ اور درجنوں بند اسکولوں کا انکشاف ہوا ہے۔ سمری میں درخواست کی گئی ہے کہ ایسے تمام گھوسٹ ملازمین کی آئی ڈیز اور تنخواہیں بند کی جائیں اور ان کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے۔
سیکرٹری تعلیم سندھ نے سمری کی منظوری کے لیے صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ کو بھجوا دی ہے۔