سانحہ 9 مئی میں پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت منظرعام پر

تشکر نیوز: 9 مئی کے سانحہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی مشروط معافی اور کلوز سرکٹ فوٹیجز کی دستیابی کے بعد، اہم ویڈیوز منظر عام پر آئیں جن میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی براہ راست ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، سانحہ 9 مئی کے بعد سات دن کے اندر 81 ویڈیوز بطور ڈیجیٹل شواہد حاصل کی گئیں، جبکہ شرپسند کارروائیوں کی 2046 تصاویر بھی تفتیش کا حصہ بنیں۔ 542 مشتعل مظاہرین کے چہرے 305 نمبر پلیٹس کے ساتھ سی سی ٹی وی ریکارڈ میں نظر آئے۔

وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کا میجر طفیل محمد شہید کو خراج عقیدت

 

 

پولیس کے مطابق، پی ٹی آئی کارکنوں نے 2 کروڑ 4 لاکھ 60 ہزار روپے کے کیمروں اور سائٹس کو نقصان پہنچایا، جس میں صرف گرجا چوک کے قریب 55 لاکھ روپے مالیت کے کیمرے تباہ کیے گئے۔ مجموعی طور پر، 400 سے زائد شواہد عدالتوں میں جمع کرائے جا چکے ہیں، جن میں 24 لاکھ روپے مالیت کے کیمروں اور سائٹس کا نقصان بھی شامل ہے۔

62 / 100

One thought on “سانحہ 9 مئی میں پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت منظرعام پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!