ایم کیو ایم عرشی شاپنگ مال کے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

کراچی(تشکُّر نیوز ۔۔۔19 دسمبر 2023ء)

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے آل پاکستان تاجر اتحاد کے صدر عظیم قریشی، اور عرشی شاپنگ مال کے صدر جمال نے ملاقات کی۔ ملاقات میں عرشی شاپنگ مال کے صدر نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو گزشتہ دنوں عرشی شاپنگ مال میں ہونے والی آتشزدگی کے باعث نقصانات کے حوالے تمام تر تفصیلات پیش کیں اور بتایا کہ عرشی شاپنگ مال کے دکانداروں کو دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی جارہی جس سے دکان مالکان کے کاروبار اور ملازمین کا بھی کافی نقصان ہو رہا ہے جس کے باعث ہزاروں لوگ بھوک اور افلاس کا شکار ہو رہے ہیں اور حکومت کی جانب سے کوئی مدد نہیں کی جارہی جبکہ عرشی شاپنگ مال کی انتظامیہ فسٹ کلاس انجینئرنگ سروے کروانے کیلئے بھی تیار ہے لیکن اس کے باوجود حکومت ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے آل پاکستان تاجر اتحاد کے صدر اور عرشی شاپنگ مال کے صدر کی تمام تر گفتگو کو تفصیلی طور پر سنا اور کہا کہ ایم کیو ایم عرشی شاپنگ مال کے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم آپ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں اور ایم کیو ایم عرشی کے متاثرین کی آواز ایوانوں میں پہنچائے گی اور اگر حکومت نے اس کے بعد بھی اس مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیا تو ہم عرشی شاپنگ مال کے متاثرین کے ساتھ ملکر صدائے احتجاج بلند کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!