صدر آصف زرداری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 پر دستخط کردیئے، بل قاعدہ قانون بن گیا

تشکر نیوز: صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 پر دستخط کرکے اسے باقاعدہ قانون کی شکل دے دی ہے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد صدر زرداری نے اس بل کی توثیق کردی، جس کے بعد یہ قانون کے طور پر نافذ العمل ہوگیا ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق، بل دستخط کے لیے صدر مملکت کو بھیجا گیا تھا۔ صدر کے دستخطوں کے بعد سمری سینیٹ کو موصول ہوگئی ہے، اور اب مکمل عمل کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

میجر طفیل محمد شہید (نشان حیدر) کی برسی: 13 پنجاب رجمنٹ کے افسروں اور سپاہیوں کا پیغام

6 اگست کو قومی اسمبلی اور سینیٹ نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کو کثرت رائے سے منظور کیا تھا۔ اس بل کے تحت، اگر کسی امیدوار نے انتخابی نشان کے حصول کے لیے پارٹی سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرایا تو وہ آزاد تصور ہوگا۔ مزید برآں، مخصوص نشستوں کی فہرست مقررہ مدت میں جمع نہ کرانے کی صورت میں کوئی سیاسی جماعت بعد میں ان نشستوں کی حقدار نہیں ہوگی۔ کسی بھی امیدوار کی جانب سے مقررہ مدت میں کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اظہار ناقابل تنسیخ قرار دیا جائے گا۔

دوسری جانب، تحریک انصاف نے گزشتہ روز پارلیمنٹ سے منظور کردہ الیکشن ترمیمی ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے وکیل سلمان اکرم راجہ کے ذریعے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں سپریم کورٹ سے الیکشن ترمیمی ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، اور وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

62 / 100

One thought on “صدر آصف زرداری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 پر دستخط کردیئے، بل قاعدہ قانون بن گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!