پھپھی کے گھر سے زیورات چوری کرنے والے ملزمان گرفتار، تمام زیورات برآمد

تفتیشی ٹیم تھانہ موچکو نے سگی پھوپھی کے گھر سے طلائی زیورات چوری کرنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے تمام چوری شدہ زیورات برآمد کر لیے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مطابق، 1 اگست 2024 کو مواچھ گوٹھ میں واقع گھر سے 14 تولہ طلائی زیورات جن میں دو عدد کڑے، ہار، چین، بندے اور انگھوٹیاں شامل تھیں، کی چوری کا مقدمہ درج کرایا گیا۔

ملزمان میں محراب ولد مراد بخش اور حبیب ولد اکبر علی، جو مدعیہ کے بھتیجے ہیں، شامل ہیں۔ ان کے ساتھ ملزم محراب کا بہنوئی عمران ولد محمد عمر بھی واردات میں ملوث تھا۔

گبول ٹاؤن میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ، ایک ملزم گرفتار

 

تفتیشی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تمام چوری شدہ زیورات برآمد کر لیے ہیں، اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

ترجمان ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی ساؤتھ زون کراچی کے مطابق، مزید تفتیش جاری ہے۔

58 / 100

One thought on “پھپھی کے گھر سے زیورات چوری کرنے والے ملزمان گرفتار، تمام زیورات برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!