تشکر نیوز: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ، سروسزچیفس اور مسلح افواج کی جانب سے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا ہے۔
کراچی: پانی کی چوری کی روک تھام اور غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خاتمے کے لیے اجلاس
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر خصوصی بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ، سروسزچیفس اور مسلح افواج نے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یوم استحصال کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے دلیر عوام کے ساتھ اپنی مستقل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں اور حق خود آرادیت کیلئے کشمیریوں کی جائز اور طویل جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔
بھارتی فوج کی بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں انتہائی قابل مذمت ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں غیر منصفانہ اقدامات علاقائی استحکام کیلئے مستقل خطرہ ہیں۔