تشکر نیوز: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں سیوریج کی خراب صورتحال پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سیوریج حکام کو آخری وارننگ جاری کی ہے۔ واٹر کارپوریشن میں ہنگامی اجلاس کے دوران، جس میں ایم ڈی واٹر کارپوریشن اور سی ای او اسد اللہ سمیت مختلف محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے، میئر نے سیوریج کے مسائل پر برہمی کا اظہار کیا۔
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں خرابی: کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر
مرتضیٰ وہاب نے اجلاس میں کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج کی شکایات بڑھ رہی ہیں اور اس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر شہریوں کو مزید تکلیف ہوئی تو کام میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ میئر کراچی نے شہر کا دورہ کیا اور ہر جگہ سڑکوں پر گندگی کے انبار دیکھے، جس پر انہوں نے سیوریج کے حکام کو آخری وارننگ دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صورت حال ناقابل قبول ہے اور جلد از جلد اصلاحات کی جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔