یوم شہدائے پولیس: وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ پنجاب نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا

تشکر نیوز: ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ دن پولیس کے بہادر افسران اور اہلکاروں کی جرات اور قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے مخصوص ہے، جنہوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانیں قربان کیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں کہا کہ تمام پولیس شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے کا ہے، اور پولیس شہداء پوری قوم کا فخر ہیں۔ محسن نقوی نے قیام امن کے لیے تمام صوبوں کی پولیس کی مثالی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پولیس شہداء کی قربانیاں ہمارے قیمتی اثاثے ہیں، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر لمحہ پولیس شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہے اور اس عزم پر قائم رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء پولیس کے اہل خانہ کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ: ریمدان بارڈر پر پھنسے زائرین کو بحفاظت منزل تک پہنچایا

 

 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی یوم شہدائے پولیس پر تمام شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے اور ان کی لازوال قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتی۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ شہداء کی تکریم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور پنجاب حکومت ہر لمحہ شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہر شہید کے خاندان کی دیکھ بھال اور خدمت کا فریضہ پوری طرح نبھائے گی اور کچے کے علاقے سمیت ہر جگہ پولیس فورس قابل قدر فرائض سر انجام دے رہی ہے۔

55 / 100

One thought on “یوم شہدائے پولیس: وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ پنجاب نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!