کراچی: لانڈھی پولیس نے ٹیکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جو گیارہ روز قبل ایک ریسٹورنٹ میں واردات کا مرتکب ہوا تھا۔ ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان کے مطابق، ملزمان نے ریسٹورنٹ مالک سے نقد رقم، اسلحہ، اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے۔
حیدرآباد میں رین ایمرجنسی کے حوالے سے اجلاس: بارشوں کی تیاریوں کا جائزہ
گرفتار ملزم کی شناخت محمد حامی کے نام سے ہوئی ہے، اور اسے موبائل فون ٹریسنگ کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔ پولیس دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ توحید رحمان نے کہا کہ مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے