اسلام آباد ہائیکورٹ کا شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

پیکا ایکٹ کا مقدمہ: پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو فوری رہا کرنے کا حکم

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شبلی فراز کی بیرون ملک جانے کی پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

اس موقع پر شبلی فراز اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

وکیل درخواستگزار کا کہنا تھا کہ 4 ایف آئی آرز ہیں، سب میں ضمانت پر ہیں، جس پر عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ اب کیا گراؤنڈ ہے۔

سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ جو عدالت حکم کرے گی ہم عمل کریں گے، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ وزارت داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹس عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے۔

 

 

عدالت نے حکم دیا کہ ایک ہفتہ میں نام ای سی ایل سے نکال کر عدالت میں رپورٹ پیش کرنے جائے، مزید حکم دیا کہ ڈی جی پاسپورٹ اور ڈی جی ایف آئی اے عملدرآمد رپورٹ پیش کریں۔

61 / 100

One thought on “اسلام آباد ہائیکورٹ کا شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!