اسرائیل جنگی جرائم میں ملوث ہے، پاکستان اسمٰعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت کرتاہے، دفتر خارجہ

پاکستان نے کہا ہے کہ اسرائیل جنگی جرائم میں ملوث ہے، پاکستان حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت کرتاہے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان غزہ کی صورتحال پر تشویش کا شکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان حماس کےسربراہ اسماعیل ہنیہ کےقتل کی شدید مذمت کرتا ہے، ہماری دلی ہمدردی اسماعیل ہنیہ کےخاندان اورفلسطینی عوام کےساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسحٰق ڈار نے ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے تہران کا دورہ کیا، اسحٰق ڈار نے پاکستانی قیادت اور عوام کی جانب سے ایرانی صدر کو مبارکباد کا پیغام دیا، ایرانی صدر نے تقریب میں شرکت پر اسحٰق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر تنظیموں کے خلاف کارروائی کامطالبہ کرتے ہیں، ٹی ٹی پی وقت کے ساتھ خطے کے لیے بڑا خطرہ بنتا جارہا ہے، ٹی ٹی پی افغانستان کے اندر سے حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہے، تحریک طالبان پاکستان کو افغانستان کے اندر سے معاونت حاصل ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان انصاف کےحصول تک کشمیری بہن بھائیوں کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا، 5اگست کومقبوضہ کشمیرکی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

 

 

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ نے پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کیا جب کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین سیاسی مشاورتی اجلاس کا انعقاد رواں ہفتے کے دوران ہوا

50 / 100

One thought on “اسرائیل جنگی جرائم میں ملوث ہے، پاکستان اسمٰعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت کرتاہے، دفتر خارجہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!