لاہور ہائیکورٹ نے مشروب ساز کمپنی کے جنرل مینیجر کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی

مشروب ساز کمپنی کے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے جنرل مینیجر عاطف افضل خان کے بحفاظت گھر واپسی کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے ان کی بازیابی کے لیے دائر درخواست نمٹا دی۔

تشکر اخبار کی رپورٹ کے مطابق جسٹس انوارالحق پنوں نے درخواست کی سماعت کی اور مبینہ طور پر اغوا ہونے والے جنرل مینیجر کے بیٹے کی جانب سے ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل نے جج کو بتایا کہ درخواست گزار کے مغوی والد بحفاظت گھر پہنچ گئے ہیں اور وہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔

اس پر فاضل جج نے درخواست کو واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیا۔

درخواست گزار دانیال افضل خان نے الزام لگایا تھا کہ میزان بیوریجز میں بطور جی ایم تعینات ان کے والد عاطف افضل خان کو پتوکی سے اغوا کرلیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے ان کے والد کے اغوا کے حوالے سے ایف آئی آر رپورٹ درج نہیں کی تھی۔

انہوں نے عدالت سے کہا کہ پولیس کو مقدمہ درج کرنے اور ان کے والد کو جلد بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے۔

 

 

اس سے قبل میزان بیوریجز کی پروڈکٹ کولا نیکسٹ کے سی ای او ذوالفقار احمد کو 23 جولائی کو کراچی میں ماڑی پور روڈ سے اغوا کیا گیا تھا، وہ اتوار کو بحفاظت لاہور میں اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

53 / 100

One thought on “لاہور ہائیکورٹ نے مشروب ساز کمپنی کے جنرل مینیجر کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!