وفاقی کابینہ نے اراکین قومی اسمبلی کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے 27 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی جب کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اسٹرینگ کمیٹی برائے ایس ڈی جیز کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں۔
تشکر نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسٹئرنگ کمیٹی میں وفاقی وزرا احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، جام کمال، اویس لغاری، عبدالعلیم خان اور سالک حسین شامل ہیں۔
حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید
ان کے علاوہ 9 ارکان قومی اسمبلی، متعلقہ وفاقی سیکریٹریز اور چاروں صوبوں کے افسران کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔
حکومت نے معاشی مشکلات کے باوجود رواں مالی سال پارلیمنٹرینز کی ترقیاتی اسکیمیں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، بجٹ میں ارکان قومی اسمبلی کے ترقیاتی بجٹ کے لیے 75 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
گزشتہ مالی سال پارلیمنٹرینزکا ترقیاتی بجٹ 61 ارب 31 کروڑ روپے پر منجمد کر دیا گیا تھا، گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں پارلیمنٹرینز کی اسکیموں کے لیے 90 ارب روپے رکھے گئے تھے۔