تشکرنیوز: واٹر کارپوریشن شہر بھر میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے اور پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بناتی ہے۔ واٹر کارپوریشن شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے، کیونکہ یہ ہماری اولین ترجیح ہے۔
ترک بحریہ کا جہاز کراچی پہنچ گیا، خیر سگالی دورے کے دوران باہمی امور پر بات چیت ہوگی
یہ بات سی او او واٹر کارپوریشن، انجینئر اسداللہ خان، نے جمیعت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر، قاری محمد عثمان نے واٹر کارپوریشن حکام کو شیر شاہ میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
سی او او واٹر کارپوریشن نے یقین دہانی کرائی کہ تمام شکایات کا فوری حل فراہم کیا جائے گا اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہدایات جاری کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد شیر شاہ چوک پر پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ایک بڑے واٹر ٹینک کی تعمیر اور 9 اور 10 انچ کی مین لائنوں کی تبدیلی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔
ملاقات میں امیر جے یو آئی شیر شاہ مولانا عظیم اللہ عثمان، شیر شاہ مذاکراتی کمیٹی کے قاری اسلام الدین، مولانا محمد حامد، قاری محمد بشیر، قاری عبدالناصر، مولانا محمد ندیم، اور واٹر کارپوریشن کے افسران محمد علی شیخ، ظفر پلیجو، آفتاب عالم چانڈیو، الٰہی بخش بھٹو، غلام محمد حب سمیت دیگر افراد موجود تھے۔