ایک اور پاکستانی خاتون کوہ پیما نے کے ٹو چوٹی سرکرلی

پاکستانی کی ایک اور خاتون نے دنیا کی دوسری بلند چوٹی کو سر کرلیا، سلطانہ بی بی کے ٹو سر کرنے والی تیسری پاکستانی خاتون ہیں۔

تشکر نیوز کے مطابق وادی ہنزہ کے گاؤں شمشال سے تعلق رکھنے والی سلطانہ بی بی نے پیر کی صبح 8 ہزار 611 میٹر بلند چوٹی کو سر کیا، جس کے بعد وہ کے ٹو کو سر کرنے والی تیسری پاکستانی خاتون بن گئیں۔

بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست: ایف آئی اے، بلوچستان پولیس کو دوبارہ نوٹس

سلطانہ بی بی سے قبل ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرچکی ہیں۔

تشکر اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستانی خواتین کی ٹیم اگلے ماہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کی کوشش کریں گے، اس ٹیم کے ارکان نے سدپارہ کوہ پیماہ اسکول میں اپنی ایک ہفتہ کی تربیت مکمل کی۔

منتظمین کے مطابق خواتین کی 6 رکنی ٹیم میں لاہور سے انعم عزیر، شمشال سے شمع باقر اور بی بی سلطانہ، ہنزہ کے گلمت سے افزوم اور گھانچے سے دو بہنیں صدیقہ حنیف اور آمنہ حنیف شامل ہیں۔

کے ٹو کے لیے خواتین کی پہلی مہم کا اہتمام فورس کمانڈ آف ناردرن ایریاز (ایف سی این اے) نے کیا۔

ایف سی این اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی موجود یہ چوٹیاں نوجوان خواتین ایتھلیٹس کے لیے کوہ پیمائی میں بے پناہ مواقع فراہم کرتی ہیں۔

 

 

تاہم، ان باصلاحیت ایتھلیٹس کو محدود وسائل کی وجہ سے رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو ان کی صلاحیت کو مکمل طور پر ظاہر کرنے میں رکاوٹ بنتی ہیں، تاہم اس معاملے میں ایف سی این اے ان کی معاونت کررہا ہے۔

61 / 100

One thought on “ایک اور پاکستانی خاتون کوہ پیما نے کے ٹو چوٹی سرکرلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!