کراچی سیاحوں کیلئے دنیا کا دوسرا خطرناک ترین شہر قرار

تشکر نیوز: کراچی شہر کو 100 میں سے 93.12 ریٹنگ کے ساتھ سیاحوں کے لیے دوسرا خطرناک ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

تشکر نیوز کی رپورٹ میں 11 جولائی کو فوربس ایڈوائزر نے جاری فہرست کے مطابق لاطینی امریکا کے ملک وینزویلا کا شہر کراکس 100 اسکور کے ساتھ دنیا کا خطرناک ترین ملک ہے، اس کے بعد کراچی دوسرے نمبر پر جبکہ میانمار کا ینگون 91.67 اسکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

دہشتگرد نور ولی محسود اور غٹ حاجی کے گرد گھیرا تنگ، کال لیک کا فرانزک کرالیا گیا

فوربس ایڈوائزر کی درجہ بندی میں بتایا گیا ہے کہ شہر کو سب سے زیادہ ذاتی سلامتی کا خطرہ تھا، جو جرائم، تشدد، دہشت گردی کے خطرات، قدرتی آفات اور معاشی کمزوریوں کے خطرے کی عکاسی کرتا ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ کراچی کو امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے سفری حفاظت کی دوسری بدترین (لیول3، سفر پر نظر ثانی کرنے کی ہدایت) کی درجہ بندی حاصل ہے۔ درجہ بندی کے مطابق شہر قائد کو چوتھے سب سے زیادہ انفراسٹرکچر سیکیورٹی رسک کا سامنا ہے جو کہ شہر کے انفرااسٹرکچر کی دستیابی اور معیار کو ظاہر کرتا ہے۔

سیاحوں کے لیے سب سے زیادہ اور سب سے کم خطرناک شہروں کا پتا لگانے کے لیے فوربس ایڈوائزر نے کہا کہ اس نے سات اہم میٹرکس میں 60 بین الاقوامی شہروں کا موازنہ کیا۔ کراچی بارہا ’ناقابلِ رہائش‘ شہروں کی فہرست میں شامل رہا ہے۔

 

 

اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے 2017 میں اس شہر کو دنیا کے سب سے کم محفوظ شہروں میں شامل کیا تھا۔ دریں اثنا، دنیا کے تین محفوظ ترین شہروں میں سنگاپور صفر کے اسکور کے ساتھ پہلے، جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو 10.72 کے اسکور کے ساتھ دوسرے اور کینیڈا کا شہر ٹورنٹو 13.6 کے اسکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

50 / 100

One thought on “کراچی سیاحوں کیلئے دنیا کا دوسرا خطرناک ترین شہر قرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!