کرائے پر حاصل کی گئی گاڑیاں چھیننے والے بھائی گرفتار، نقدی، زیورات اور گاڑی برآمد

تشکرنیوز:  اے وی ایل سی پولیس نے شہر سے کرائے پر حاصل کی گئی گاڑیاں اسلحے کے زور پر چھیننے والے دو سگے بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے ساڑھے چار لاکھ روپے نقدی، تین تولے سونا، بیس ہزار روپے کے پرائز بانڈز اور چھینی گئی گاڑی برآمد ہوئی۔

پورٹ قاسم: پارکو تیل لائن سے چوری کا منظم نیٹ ورک بے نقاب، مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق، اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے حیدر اور جواد نامی دو بھائیوں کو گرفتار کیا جو کہ کرائے پر گاڑیاں حاصل کرکے انہیں اسلحے کے زور پر چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم راؤ کے مطابق، دونوں ملزمان 13 جولائی کو موسمیات سے بحریہ ٹاؤن جانے کے لیے بک کی گئی گاڑی چھیننے کے بعد سے مطلوب تھے۔

 

 

گرفتار شدہ ملزمان نے گاڑی چھینتے وقت اس میں موجود نقدی، سونا اور پرائز بانڈز بھی لوٹ لیے تھے۔ ایس ایس پی عارف اسلم راؤ نے مزید بتایا کہ یہ ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور گاڑیاں چوری اور چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ پولیس ان کے مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے اور جلد ہی مزید کامیابیاں متوقع ہیں۔

50 / 100

One thought on “کرائے پر حاصل کی گئی گاڑیاں چھیننے والے بھائی گرفتار، نقدی، زیورات اور گاڑی برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!