مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانیوں کے ساتھ ہونے والے واقعے کی تحقیقات ہورہی ہے، دفترخارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کی جانب سے پاکستانی نوجوان پر تشدد کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ لندن میں پاکستانیوں کے ساتھ ہونے والے واقعے کی تحقیقات ہورہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میریدوو نے 22 سے 25 جولائی 2024 کو پاکستان کا دورہ کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ دورہ پاکستان میں وزیر خارجہ میریدوو نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، انہوں نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے بھی تفصیلی بات چیت کی۔

نیا توشہ خانہ ریفرنس: جسٹس عامر فاروق نے خود کو مقدمے سے الگ کرنے کی استدعا مسترد کردی

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ دونوں وزرا نے پاکستان ترکمانستان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے تیسرے دور کی مشترکہ صدارت کی، مذاکرات کے ایجنڈے میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی تعاون، رابطوں اور عوامی روابط پر بات چیت شامل تھی۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین نے اعلیٰ سطح کے مذاکرات اور تبادلوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا، دونوں رہنماوں نے سیاسی، اقتصادی اور دفاعی تعاون میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران ٹاپی پائپ لائن اور ٹی اے پی بجلی کی ٹرانسمشن لائن سمیت اہم کنیکٹیویٹی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ افغانستان اور مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال سمیت عالمی اور علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف 30 جولائی کو ایران کا دورہ کریں گے، وزیراعظم نو منتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کی جانب سے پاکستانی نوجوان کو لاتیں مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستانی کمیونٹی نے راچڈیل پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا، جس کے بعد واقعہ میں ملوث اہلکار کو معطل کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کے متعلق جرمنی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہم نے ان پر زور دیا ہے کہ پاکستانی مشن کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسد مجید خان اگلے ہفتے ای سی او کے سیکرٹری جنرل کا چارج سنبھالے گے، اسد مجید عہدے پر 3 سال کے لیے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایکسپورٹ کنٹرول پر کانفرنس کی میزبانی کررہا ہے، ریجنل کانفرنس میں منگولیا ، ترکمانستان سمیت مختلف ممالک شامل ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے پر قیاس آرائیاں بے بنیاد ہے ، ان کا دورہ پاکستان اب تک شیڈول نہیں ہے جب کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، ہم تعمیری تعلقات پر یقین رکھتے ہیں۔

برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈز میں منعقدہ ایک تقریب سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ ایونٹ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے منعقد کیا گیا، تقریب ہاؤس آف کامنز کے سائیڈ روم میں منعقد کی گئی، اس تقریب میں سیاسی جماعت نے لوگوں کو شرکت کی دعوت دی تھی۔

واضح رہے کہ برطانوی پارلیمنٹیرینز نے اشارہ دیا ہے کہ وہ 2022 میں اقتدار سے نکالے جانے والی جماعت پاکستان تحریک انصاف کو درپیش مبینہ دھمکیوں اور ہراساں کیے جانے پر پی ٹی آئی کے کیس کو ’بین الاقوامی سطح پر‘ اجاگر میں مدد کرنا چاہیں گے۔

 

 

تشکر اخبار کی رپورٹ کے مطابق کنزرویٹو کے لارڈ ڈینیئل ہنان کی جانب سے یہ ریمارکس منگل کو ہاؤس آف لارڈز میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران سامنے آئے، جس میں ایک درجن سے زائد اراکین پارلیمنٹ کے سامنے پی ٹی آئی رہنماؤں نے انتخابی دھاندلی، قانون کی حکمرانی کی خرابی اور عمران خان کے قید کے ساتھ ساتھ گرفتاریوں اور اغوا کے ذریعے بڑھتی ہوئی سنسر شپ بارے میں آگاہ کیا۔

57 / 100

One thought on “مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانیوں کے ساتھ ہونے والے واقعے کی تحقیقات ہورہی ہے، دفترخارجہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!