پشاور ہائیکورٹ نے شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے

پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو بیرونی ملک جانے سے روکنے کے خلاف دائر درخواست پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کیس کی سماعت کی۔

خلیل الرحمٰن قمر کا خواتین کی جانب سے اغوا کی خواہش کا پرانا بیان وائرل

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ شوکت یوسفزئی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر یورپ جانے سے روگا گیا، پہلے بھی عمرہ کے لیے جا رہے تھے تو روکا گیا تھا اب دوبارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر یورپ جانے سے روکا گیا۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ شانگلہ میں ایک ایف آئی آر ہے، اس میں شوکت یوسفزئی ضمانت پر ہیں، اس ایف آئی آر پر ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا ہے۔

ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے لیٹر پر ان کا نام شانگلہ کی ایک ایف آئی آر پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔

وکیل شوکت یوسفزئی نے دلائل دیے کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے تو ہمیں کلیئر کیا ہے۔

ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے نے بتایا کہ ڈی جی سے بات ہوئی ہے، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے ان کو کلیئر کیا ہے تو پھر ہمیں اعتراض نہیں ہے۔

 

 

بعد ازاں، عدالت نے شوکت یوسفزئی کا نام لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

54 / 100

One thought on “پشاور ہائیکورٹ نے شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!