تشکر نیوز: چینی باشندگان اور ماہرین کی سیکیورٹی کے بارے میں سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں قونصلیٹ جنرل چائنا یانگ ینگڈونگ، آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جیز کراچی، آپریشنز، ڈی آئی جیز، ہیڈکوارٹرز، سی آئی اے، اسٹیبلشمنٹ، ایس پی یو/سیکیورٹی کے علاوہ دیگر سینئر افسران اور چینی تاجر برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
عزم استحکام فوجی آپریشن نہیں مہم ہے، ایک سیاسی مافیا اس کے خلاف کھڑا ہوگیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی آئی جی ایس پی یو/سی پیک نے چینی باشندگان کی سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور حفاظتی اقدامات/ایس او پیز پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ چینی باشندگان کی محفوظ نقل و حرکت کے لئے بلٹ پروف گاڑی کا ہونا ضروری ہے۔ ایس او پیز میں اصلاحات کے بعد چینی مندوبین کے میزبانوں اور اداروں کو حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کا پابند کیا جائے گا۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ حکومت پاکستان اور سندھ حکومت کے نزدیک چینی باشندگان کی سیکیورٹی انتہائی حساس اور سنجیدہ معاملہ ہے۔ غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ ہمیں چینی بھائیوں کے تحفظ کے لیے مزید تعاون درکار ہے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس چینی باشندگان کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر اقدامات کر رہی ہے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ چینی ماہرین اور شہریوں سے فوری رابطوں کے لئے کوآرڈینیشن گروپ کے قیام پر غور کیا جا رہا ہے۔ غلام نبی میمن نے چینی شہریوں سے درخواست کی کہ پاکستان آمد پر اپنے میزبانوں اور اداروں کے منتظمین کو سندھ پولیس ایس او پیز پر عمل درآمد کا پابند بنائیں۔