شہرِ قائد کے لیے بجلی فی یونٹ 5 روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

تشکر نیوز:  کراچی والوں کو بجلی کا ہائی وولٹیج جھٹکا دینے کی تیاری کرلی گئی، شہرقائد کے لیے بجلی فی یونٹ 5 روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔  کے الیکٹرک نے فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں درخواست جمع کرادی، اضافہ مئی اور جون کے ماہانہ ایف سی اے کی مد میں مانگا گیا۔

کراچی: میئر مرتضیٰ وہاب کا بارش کے بعد شہر کا دورہ، نکاسی آب کے کام کا جائزہ

نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 30 جولائی کو سماعت کرے گی۔ اتھارٹی کے سماعت کے بعد قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔

درخواست میں کہا گیا کہ ماہ مئی کیلئے 2 روپے 53 پیسے کا اضافہ مانگا گیا ہے، ماہ جون میں ایف سی اے کی مد میں 2 روپے 92 پیسے اضافے کی درخواست دی گئی۔

دوسری جانب سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے بھی مہنگی بجلی مذید مہنگی ہوگی۔ ایک ماہ کیلئے فی یونٹ قیمت 2 روپے 10 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔

سینٹرل پرچیزنگ پاورایجنسی نے درخواست نیپرا میں دائر کردی۔ قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں مانگا گیا۔

 

 

نیپرا اتھارٹی ایف سی اے کی درخواست پر 31 جولائی کو سماعت کرے گی۔ ڈسکوز صارفین کیلئے اضافہ پر فیصلہ اتھارٹی سماعت کے بعد کرے گی۔

67 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!